نیب بلیک میلنگ کا ادارہ بن چکا، اس کا ابھی احتساب ہونا چاہیے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا سینیٹ اجلاس میں نیب کے خلاف پھٹ پڑے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سینیٹ اور ہماری کمیٹی میں آکر بتائیں کہ کون انہیں بلیک میل کر رہا ہے، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اجلاس کر کے ڈیل کرنا چاہ رہا ہوں، چئیرمین نیب بتائیں انہیں کون بلیک میل کر رہا ہے اور ان سے غلط کام کروا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا نیب کو بزنس سے باہر رہنا ہو گا ورنہ ملک میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے، تو بزنس مین کہیں کا نہیں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف نیب نے آخر کار ریفرنس دائر کر دیا ہے، 29 دسمبر کو خبر نیب جاری کرتا ہے کہ ریفرنس دائر کر دیا، جب پوچھا تو کہا گیا کہ ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا، مجھ پر نیب ریفرنس کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا ہم نے روکا کہ ایف بی آر لوگوں کے اکاؤنٹ میں نہ جائے، آج یہی کام نیب کر رہا ہے، نیب ہر آدمی کے اکاؤنٹ میں گھس جاتا ہے، اسٹیٹ بینک یرغمال ہے، ملک میں کسی کا اکاونٹ محفوظ نہیں، یہ بہت خطرناک عمل ہے، پارلیمنٹ نیب متاثرین سے ملے اور نیب کو غلطیوں سے روکا جائے ورنہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی ختم ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارے کہتے ہیں کہ نیب کو ہمارے کام سے باہر نکالیں، نیب سے متعلق قانون سازی کرنی چاہیے، مجھے پیغام آ رہے ہیں کہ آپ بولیں گے تو ہم مزید انکوائری کریں گے، آپ انکوئری کریں میں مزید بولوں گا، ہر ہفتے پریس کانفرنس کریں گے، نیب متاثرین بھی ہمارے ساتھ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نیب کا احتساب کرنے پر کیا اعتراض ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کا خاندان باہر رہتا ہے، ہم کیوں نہیں چیک کر سکتے کہ منگی خاندان کیسے باہر رہنا افورڈ کرتا ہے، جب تک نیب پارلیمنٹ میں اثاثے ڈیکلیر نہیں کرتے ہماری جدوجہد چلتی رہے گی۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں میں بلیک میل ہورہا ہوں وہ ہمیں آکر بتائیں انہیں کون بلیک میل کررہا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا نے مزید کہا کہ نیب جو غلطیاں کررہا ہے اسے روکا جائے، جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے ، عام آدمی تو کہیں کا نہیں رہے گا، جتنی انکوائریاں کرنا چاہتے ہیں کر لیں، ہم اور بولیں گے، یہ میری ذاتی لڑائی نہیں، مجھ پر 10 کیس بنیں مجھے نہیں پروا، لوگ میرے پاس آ کرکہتے ہیں ہمیں نیب سے بچائیں۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ حکومت کو نیب کا احتساب کرنے میں کیا اعتراض ہے، چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے، چیئرمین نیب بتائیں کون بلیک میل کر رہا ہے، جب تک نیب والے اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے میری جدوجہد جاری رہے گی، مجھے پیغامات ملتے ہیں کہ آپ کی اور انکوائریاں کریں گے۔
