نیند کے دوران دماغ اپنی صفائی کرتا ہے، ماہرین کا انکشاف

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جب آپ نیند کے دوران خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ ایک اہم کام کر رہا ہوتا ہے۔ہماری نیند کے دوران دماغ کچرے کو خارج کر رہا ہوتا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیداری کے دوران دن بھر ہمارا دماغ ایسا کچرا بھی تیار کرتا ہے جو توانائی خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ غذا میں موجود اجزا کو بھی اپنی جانب کھینچتا ہے۔

اس کچرے کی صفائی دماغ کے glymphatic سسٹم کی ذمہ داری ہوتی ہے، مگر اب تک یہ واضح نہیں تھا کہ یہ نظام کس طرح اپنا کام کرتا ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے اور محققین نے نیند کے دوران ایسے برقی سگنلز کا مشاہدہ کیا جو اعصاب کے درمیان تعاون کا عندیہ دیتے تھے۔

Back to top button