نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کی ٹوئیٹ پر کمنٹ سیکشن ہی بند کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی اپنی ٹیم کے آکلینڈ پہنچنے پر سوشل میڈیا کا کمنٹ سیکشن ہی بند کر دیا۔ چند روز قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بناتے ہوئے سٹیڈیم نہ جانے کا اعلان کیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ کرنے کو سازش قرار دیا جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم براستہ دبئی آج آکلینڈ پہنچی جس کی اطلاعات کیوی بورڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی جہاز سے باہر نکلنے کے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

کیوی بورڈ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 24 رکنی بہادر سکواڈ براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے اور اب تمام ممبران 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ممکنہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ہونے والی تنقید سے بچنے کے لیے اس ویڈیو پر کمنٹ سیکشن ہی بند کر دیا اور صرف ان لوگوں کو کمنٹ کرنے کی اجازت فراہم کی گئی ہے ۔.

کیوی کرکٹ بورڈ نے مینشن کیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بلیک کیپس نے کن لوگوں کو کمنٹ کرنے کی اجازت فراہم کی ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی یہ ویڈیو شیئر کی اور وہاں بھی کمنٹس کا آپشن آف کردیا گیا ہے۔

Back to top button