نیوزی لینڈ کو ممبئی ٹیسٹ میں 372 رنز سے شکست

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر نیوزی لینڈ کو ممبئی ٹیسٹ میں 372 رنز سے شکست دے دی ، کیویز 540 رنز ہدف کے تعاقب میں 167 رنز بنا سکے تھے۔

میزبان ٹیم نے وانکھڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران پہلی اننگز میں 325 سکور کیے ، کیوی باؤلر اعجاز پٹیل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پوری ٹیم کو تن تنہا آؤٹ کر دیا تھا۔ بھارت کی جانب سے مایانک اگروال نے 150 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ اشر پٹیل 52، شوبمان گل 44 اور وریدھی من ساہا نے 27 سکور کیے۔

325 رنز کے جواب میں مہمان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 62 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، کیویز کی جانب سے کائل جیمی سن 17 سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

بھارتی روی چندرن ایشوین نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشر پٹیل نے 2 اور جایانت یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 276 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 540 رنز کا ہدف دیا جوکہ مہمان ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران آنکھیں کھولیں، ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے ایک بار پھر عمدہ باؤلنگ کی اور 26 اوورز میں 106 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راچن رویندرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم محض 167 رنز ہی بنا سکی اور یوں بھارت نے یہ میچ 372 رنز سے جیت لیا۔

Back to top button