نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20،قومی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔حارث رؤف اور زمان خان کیساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے۔
لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیع دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کیساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Back to top button