پی ایس ایل، براڈکاسٹنگ رائٹس 6 ارب 30 کروڑ میں فروخت

پی ایس ایل کے براڈکاسٹنگ رائٹس6 ارب30 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے۔
پی ایس ایل کے براڈکاسٹنگ رائٹس پانے کی دوڑ میں ایک نجی ٹی وی نے دیگر تین حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فنانشل بڈ گذشتہ روز کھولی گی، اس سے قبل7 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریزرو پرائس کا اعلان ہوا، کوئی بھی بڈر اس حد تک نہیں پہنچ سکا۔
سابقہ رائٹس ہولڈر چینل5 ارب 30 کروڑ کے ساتھ سب سے آگے رہا،سرکاری ٹی وی کی بڈ 5 ارب 17 کروڑ کی ثابت ہوئی، دیگر 2 نے بالترتیب 4 ارب 40 کروڑ اور 4 ارب کی بڈز دیں، پہلی بڑی بڈ دینے والے چینل نے دوسرے راؤنڈ میں ایک ارب روپے بڑھ کر 6 ارب30 کروڑ روپے کی بڈ کر دی، پی سی بی نے اسی کو آئندہ 2 برس کیلیے رائٹس سونپ دیے۔
