نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی مل گئی ۔
نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم سیریز کیلئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور دھمکی آمیز پیغام میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اگرچہ دھمکی آمیز پیغام کے بعد کیوی ویمن ٹیم کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کا تیسرا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں اور وہ تحفظات کا شکار ہیں۔
