عمران خان کا افغانستان میں قیامن امن کیلئے کردار قابل تعریف ہے

 نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جس طرح افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے ۔

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے۔

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے تاہم پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا، پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن افغانستان کے اندرونی حالات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں افغانیوں کی خدمت کرنے والوں کو شامل کریں گے جب کہ مشکلات کے باوجود افغانستان میں جلد استحکام آجائے گا، عالمی برادری کے مثبت مشوروں کی قدر کریں گے تاہم عالمی برادری نئی افغان حکومت کو جلد تسلیم کرے۔

نائب وزیراطلاعات افغان حکومت نے کہا کہ ننگر ہار اور جلال آباد میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جب کہ داعش تنظیم کی صورت میں افغانستان میں موجود نہیں۔

Back to top button