نیٹو نے یوکرین میں روس سے جنگ کی توعالمی تباہی ہوگی

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے متببہ کیا ہے کہ نیٹو فورسز نے یوکرین میں روسی افواج سے جنگ کی تو تباہی ہوگی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیٹو فورسز نے یوکرین میں روسی افواج سے براہ راست جنگ کی تو عالمی تباہی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کے روسی افواج سے کسی بھی سطح پر تصادم کا نتیجہ خطرناک اور عالمی سطح پر تباہ کن ہوگا۔ توقع ہے کہ جنگ کی باتیں کرنے والے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جو عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہو۔

Back to top button