ن لیگ، پیپلزپارٹی حکومتی کارکردگی کو تباہ کن قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو ‘بدترین تباہی’ قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘عمران خان کی قومی امور میں بدانتظامی نے عوامی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا’۔
2 years of PTI government have been an unmitigated disaster. From foreign policy to economy to governance, IK’s mismanagement of national affairs has increased the woes of the masses manifold. People continue to pay heavy price for this failed experiment in political engineering.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 18, 2020
انہوں نے لکھا کہ عوام سیاسی انجینئرنگ میں اس ناکام تجربے کی بہت بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان کی حکومت کی کارکردی پر تنقید کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔
2 years of PTI government have been an unmitigated disaster. From foreign policy to economy to governance, IK’s mismanagement of national affairs has increased the woes of the masses manifold. People continue to pay heavy price for this failed experiment in political engineering.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 18, 2020
بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کی کہ اقتدار میں (2) سال اور عمران خان نے ہمیں ملک تاریخ کی بدترین معیشت، کشمیر سے سعودی عرب تک ناکام خارجہ پالیسی، جمہوری اور انسانی حقوق کے مسائل اور بیروزگاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ کرپشن پہلے سے زیادہ رہی۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے وزرا، مشیروں اور معاونین نے حکومتی کارکردی کا دفاع کیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ غیرجانبدار بین الاقوامی مبصرین نے نوول کورونا وائرس کے بحران کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی کے ہمراہ ایک پریس بریفنگ میں انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی بتائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مبصرین اور موڈی، فچ اور بلوم برگ جیسے اداروں نے پاکستانی کی ریٹنگ بہتر کی۔
اسی بریفنگ میں شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کو پاکستان کے ‘ابدی دشمن’ بھارت کے تناظر اور پی ٹی آئی حکومت کے مقاصد کے طور پر دیکھنا چاہیے۔وہیں وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کی تمام عناصر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں نظر آتے ہیں اور عمران خان 22 سال کی جدو جہد کے بعد آئے، جنہوں نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے معاشی بحران کا سامنا کیا، بھارت کے چیلنج کو قبول کیا، بالاکوٹ کے بعد پیش آنے والی صورتحال کا وقار، حوصلے اور باعزت طریقے سے سامنا کیا اس کے بعد کووِڈ کے بحران کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دوستوں کےلیے بری خبر یہ ہے کہ کپتان کریز پر سیٹل ہوگئے ہیں اور اب ایک لمبی اور پروڈکٹو اننگز کھیلنے کےلیے تیار ہے اور اب پاکستان کو آگے مزید بہتری کے دن نظر آئیں گے۔
