وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔
