’’واٹس ایپ صارفین کیلئے دھماکے دار فیچر متعارف‘‘

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دھماکے دار فیچر متعارف کرواتے ہوئے صارفین کے لیے بیک وقت دو اکائونٹ کو چلانا ممکن بنا دیا ہے۔اب تک ہر کوئی ایک ہی موبائل پر ایک واٹس ایپ اور ایک بزنس واٹس ایپ چلانے کے اہل تھا لیکن اب صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر کم از کم دو مختلف نمبرز کے اکاؤنٹ چلا سکیں گے، ’’میٹا‘‘ نے 19 اکتوبر کو اپنے بلاگ میں تصدیق کی کہ ایک ہی ایپلی کیشن میں دو اکاؤنٹس کو چلانے کا فیچر پیش کر دیا گیا۔فیچر فوری طور پر تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم ترتیب وار پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی، فیچر کے حوالے سے ابتدائی طور پر رواں برس جون میں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی اس پر کام کر رہی ہے بعد ازاں اگست میں اس کی محدود آزمائش شروع کی گئی تھی، گزشتہ ماہ ستمبر کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فیچر کی وسیع پیمانے پر آزمائش شروع کر دی گئی اور اب اسے عام صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا۔فیچر کے تحت اب ہر صارف واٹس ایپ کی ایک ہی ایپلی کیشن پر بیک وقت کم از کم دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوگا اور اسے کسی بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ نہیں کرنا پڑے گا، اب تک کے کمپنی کے اعلان کے مطابق صارفین بیک وقت دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوں گے اور یہ واضح نہیں ہے کہ کیا صارفین بزنس واٹس ایپ پر بھی بیک وقت دو اکاؤنٹ چلا سکیں گے یا نہیں لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پر بھی دو اکاؤنٹس چلائے جا سکیں گے۔فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے پروفائیل میں جا کر دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کرنا ہوں گی، صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر اپنے نام کے سامنے بنے تیر کے نشان کو کلک کریں گے ان سے دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھی جائیں گی اور وہاں نمبر شامل کرنے کے بعد دوسرا اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کے پاس ایسے موبائل کا ہونا لازمی ہے جس میں دو موبائل کو بیک وقت استعمال کیا جا سکتا ہو، واٹس ایپ پر تبدیلی کو اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، اس سے قبل حال ہی میں ایپلی کیشن پر ’چینلز‘ کا فیچر بھی پیش کیا گیا تھا، جسے دنیا بھر کے صارفین نے سراہا۔

Back to top button