’’شلپا شیٹھی، راج کندرا کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل‘‘

معروف بالی ووڈ سٹار شلپا شیٹھی اور اداکار راج کندرا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، راج کندرا نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور آپ سے گزارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اکیلا رہنے دیں‘‘سوشل میڈیا پر اپنے بیان کے بعد راج کندرا نے ہاتھ جوڑنے اور دل ٹوٹنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح پریشان ہوگئے، ایک صارف نے کہا کہ ‘اگر آپ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے تو یہ شلپا شیٹھی کے لیے بہت اچھا فیصلہ ہے، ایک اور صارف نے کہا کہ ‘ہمیں پہلے دن سے ہی اس بات کا علم تھا’، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ چونکا دینے والی خبر ہے، راج کندرا کے بیان پر کئی مداحوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے بیان جاری کررہے ہیں تاہم مداحوں کے سوالات پر ابھی تک راج کندرا اور شلپا شیٹھی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں راج کندرا کی ڈیبیو فلم “یوٹی 69″ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، اس فلم کی کہانی راج کندرا کے جیل میں گزارے گئے وقت پر مبنی ہے۔ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں 2021 میں جیل میں دو ماہ گزارے تھے، جیل سے رہائی کے بعد اُنہوں نے اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
