ورزش سے کولیسٹرول کی مقدار میں کمی ہو سکتی ہے،ماہرین

ماہرین کاکہنا ہے کہ وہ  بچے جو جسمانی طور پر غیر فعال ہوتے ہیں ان کے بعد کی زندگی میں دل کے دورے یا فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لیکن معمولی سی ورزش سے ان امکانات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔بچپن میں سستی اور کاہلی بڑی عمر تک کولیسٹرول کی مقدار میں دو تہائی اضافہ کر سکتی ہے جو نتیجتاً قلبی مسائل اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتی ہے۔

بچپن میں کولیسٹرول کی بلند سطح کو بعد کی زندگی میں قلبی مرض سے ہونے والی قبل از وقت موت کے ابتدائی اشاروں سے جوڑا جاتا ہے۔

Back to top button