ورلڈ کپ ، این بشپ نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر ای این بشپ نے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔
کالی آندھی کے سابق فاسٹ بائولر نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں ، میگا ایونٹ میں پاکستانی بائولرز زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
دوسری طرف پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جیت کے دعوے کر کے اپنی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے ، ایسے دعوے انہیں ذلیل کرا سکتے ہیں ، بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ میں غیر ضروری طور پر اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرکے ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
