وزرا کیلئے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری

پنجاب حکومت نے کابینہ میں‌ شامل اراکین کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے 36 کے لیے نئی کاریں خریدی جائیں گی۔

5 معاونین خصوصی ، 5 سپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی ، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے بتایا کہ سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔

Back to top button