وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے پارٹی قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے لندن میں پہلی ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔جن میں سے ایک تصویر میں شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے جھک کر گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم نوازکے کیپشن میں لکھا کہ وہ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جنھیں یہ عقیدتیں اور محبتیں نصیب ہوتی ہیں۔
خیال رہے کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا اجلاس لندن میں طلب کیا تھا اوروزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی شامل ہیں لندن پہنچے ہیں۔
