وزیر اعظم اور آرمی چیف کادہشت گردی سے نمٹنےکا عزم

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی اور دونوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا اور ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے سپہ سالار  نے ملاقات میں وزیراعظم کو ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جب کہ کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پربھی بات کی گئی،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا، عسکری حکام دہشتگردی، افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جب کہ کل کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

Back to top button