وزیر اعظم نے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی موجود تھے ، اسد عمر نے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 35.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ سندھ کےعوام اہلیان کراچی کے لیے ایک تحفہ ہے ۔ گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی پہلی کھیپ 19 ستمبر کو کراچی آئے گی۔

گرین لائن بس منصوبے سے ایک لاکھ 35 ہزار مسافروں کو روزانہ سفر کی جدید سہولیات میسر آئیں گی جس سے ان کی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔منصوبے کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل ) کے ذریعے تعمیر کروایا۔

گرین لائن بس منصوبے میں 21 سٹیشنز، ٹکٹنگ رومز، برقی زینے اور سیڑھیاں شامل ہیں جہاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیا
واضح رہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے 16.85 ارب روپے کے بس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے فروری 2016 میں رکھا تھا۔جس کے بعد منصوبے کو مزید وسیع کرتے ہوئے 10 کلومیٹر کا اضافہ کردیا گیا تھا اور لاگت کا تخمینہ 24 ارب روپے تک لگایا گیا تھا۔اسی طرح دکانداروں اور کاروبار افراد کو بھی منصوبے میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔

Back to top button