پنجاب:بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے کی منظوری

کابینہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کو حقیقی معنی میں بااختیار بنائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور اس سلسلے میں آرڈیننس آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 2019 ایکٹ کے تحت 455 بلدیاتی ادارے قائم کیے گئے ، 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں بلدیاتی اداروں کی تعداد 239 تھی جبکہ نئے بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کے تحت پنجاب میں 46 بلدیاتی ادارے قائم کیے جائیں گے۔

نئے بلدیاتی آرڈیننس میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 35 ضلع کونسل ہوں گی ، دیہی علاقوں میں 3433 ولیج کونسل بنائی جائیں گے جبکہ شہری علاقوں میں 2ہزار171 نیبر ہڈکونسل بنائی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کر کے دو کر دی گئی ، شہری علاقوں میں میٹروپولیٹن اور نیبر ہڈ کا بیلٹ پیپر ہوگا جبکہ دیہی علاقوں میں ضلع کونسل اور ولیج کونسل کا بیلٹ پیپر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسئلہ کشمیر کے بعد افغانستان پر بھی ناکام ہو گیا
لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں میئر سمیت ارکان کی تعداد 70 ہوگی ، لاہورمیں ایک لارڈ مئیر اور دو ڈپٹی مئیر ہوں گے ، جنرل کونسلرز کی تعداد 28 ہوگی اور 42 مخصوص نشستیں ہوں گی۔

Back to top button