وعدہ خلافی پر عمران خان حکومت سے علیحدگی اختیار کی

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 6 نکات پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر ہم نے وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی، ملک میں موجود غیر جمہوری قوتوں کے خلاف تحریک کا آغاز بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سریاب میں کیمپ کا افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ملک بھر کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، جس کی بدولت بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی، جب کہ بوکھلاہٹ کے شکار حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، ہم نے چھ نکات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی، پاکستان ڈیموکریٹک کے زیر اہتمام ہونے والا 25 اکتوبر کا کوئٹہ کا جلسہ عام تاریخی ثابت ہوگا۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے مین شرکت کےلیے کوئٹہ روانگی کے وقت لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرک اسے خطاب کریں گے۔
