وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دیدی، منی بجٹ کی منظوری کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے دوران کیا گیا، اجلاس کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس بل کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی وفاقی کابینہ کی جانب سے بل منظور کرنے کی تصدیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے کے ذریعے اب بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
