وزیراعظم شہبازشریف کی19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

۔ 19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا،صدر آصف زرداری نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔
