ون ڈے سیریز،ویسٹ انڈیز کا 26 رکنی سکواڈ پاکستان پہنچ گیا

ویسٹ انڈیز کا 26 رکنی کرکٹ سکواڈ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد آنے کے بعد ملتان پہنچ گئی، ملتان پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون جب کہ تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
