ایٹمی پروگرام پر غیر ضروری تبصرے سے گریز کیاجائے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قومی سٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصروں سے ہر صورت گریز کیا جائے، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی سٹریٹیجک پروگرام پر رسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) میں علاقائی عوامل اور سکیورٹی پر سیمینارمنعقد کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر خود سے منسوب آڈیو ٹیپ جعلی قرار دے دی
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا قومی سکیورٹی ناقابل تقسیم ہے ، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے، ہمارا قومی سکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق قومی سٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔
