سوشل میڈیا پر خود سے منسوب آڈیو ٹیپ جعلی قرار دے دی

پراپر ٹی ٹائیکون ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے جعلی آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں، سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو اس ٹیکنالوجی کی پیدوار ہے،انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا، لیکن یہ حقیقت ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے میری آواز کا غلط استعمال کیا گیا، مجھ پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے، اب میرا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا۔

زلفی بخاری عمران اور بشریٰ کا جھوٹا دفاع کرتے پکڑے گئے

ان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا، جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج اتوار کو سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی اور پراپر ٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ آڈیو کال منظر عام پر آئی تھی ، جس میں سنا جا سکتا ہے کہ فرح گوگی نے کام کے بدلے میں ملک ریاض کی بیٹی امبر ریاض سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیلئے ہیرے کی انگوٹھی مانگ رہی ہیں۔فرح نے کہا کہ وہ خاتون اول ہے، تم دے کیا رہی ہو اور فرمائش کی کہ بی بی کو 3 نہیں 5 کیرٹ کے ہیرے کی انگوٹھی چاہیے، جس پر امبر ریاض نے کہا کہ آپ مجھے 3 کیرٹ والی انگوٹھی واپس بھیج دیں، میں 5کیرٹ کی بھیج دیتی ہوں۔

Related Articles

Back to top button