وہ چینی قصبہ جہاں مچھر نہیں پائے جاتے

دنیا میں چند علاقے ہی ایسے ہیں جہاں مچھر نہیں پائے جاتے۔ لیکن ایک چھوٹے سے چینی قصبے ڈِنگ وُولنگ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں مچھر بالکل بھی نہیں ہوتے حالانکہ یہ گھنے درختوں، تالابوں اور چھوٹی چھوٹی جھیلوں سے گھرا ہوا ہے۔
اس حساب سے یہاں سارا سال، خاص کر گرمیوں اور برسات کے موسم میں مچھروں کی بہتات ہونی چاہیے تھی لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی مچھر نہیں دیکھا گیا۔
mosquito free village 01 taodstone 1591507871ایسا کیوں ہے؟ یہ کوئی نہیں جانتا۔ البتہ مقامی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ وہ اپنے قصبے میں مینڈک کی شکل والے ایک پتھر کی پوجا کرتے ہیں جس کی برکت سے یہ علاقہ مچھروں سے پاک رہتا ہے۔ اب تک اس بارے میں کوئی سائنسی تحقیق بھی نہیں کی گئی ہے جس سے یہاں مچھر نہ ہونے کی عقلی وجہ معلوم ہوسکے۔
قصبہ ڈِنگ وُولنگ، چینی صوبے فوجیان کا حصہ ہے اور سطح سمندر سے 700 میٹر کی بلندی پر گھنے جنگلات، تالابوں اور جھیلوں کے بیچوں بیچ واقع ہے جہاں ’’ہاکا‘‘ نامی ایک اقلیتی قبیلہ ہے جو پتھروں سے کشادہ اور دیدہ زیب مکانات بنانے میں تاریخی شہرت رکھتا ہے۔
کچھ سال پہلے تک یہ قصبہ ان ہی مکانات اور پتھر سے تعمیر کی گئی دوسری عمارتوں کی وجہ سے مشہور تھا لیکن آج اس کی وجہ شہرت یہاں مچھروں کی پراسرار غیر موجودگی ہے جس نے دنیا کو حیران و پریشان کر رکھا ہے۔
mosquito free village 02 stonehouse 1591507873

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button