ٹرمپ کی انتخابی مہم،ایلون مسک کاہرماہ45ملین ڈالر دینے کااعلان

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے گروپ کو ماہانہ 45 ملین ڈالر کی رقم دینگے۔
ایلون مسک جوبائیڈن کے بڑے ناقد تصور کیے جاتے ہیں اور اب انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی فنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ٹرمپ کے لیے انتخابی مہم چلائے گی اور اس کے لیے وہ ووٹر رجسٹریشن، جلدی ووٹنگ اور دیگر امور پر کام بھی کیا کرے گی۔
ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے اوپر اپنی دولت خرچ نہیں کریں گے تاہم اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے فنڈنگ کا فیصلہ کیا۔
