ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے دی

ٹک ٹاک گوگل کو شکست دینے والی پہلی ویب سائٹ بن گئی، سوشل میڈیا سائٹ نے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کے لیے بنائی گئی ہے، ویب سائٹ ریٹنگ کا انکشاف’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت بہت تیزی سے بڑھتی رہی،
یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کر کے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

Back to top button