’’ٹیسلا کا بلٹ پروف ٹرک مارکیٹ میں دھوم مچانے کیلئے تیار‘‘

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی الیکٹرک کار کمپنی نے ’’بلٹ پروف‘‘ ٹرک مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے، چار سال قبل اس کی دروازے میں خامی کی وجہ سے اس کو دوبارہ سے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب یہ مضبوطی میں اپنی مثال آپ قرار دیا جا رہا ہے۔2019 میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنی الیکٹرک کار کمپنی کے بلٹ پروف ’سائبر ٹرک‘ کی تشہیر کے لیے اسٹیج سجایا تو ایک ضرب میں ٹرک کی کھڑکی ہی ٹوٹ گئی تھی جو اس نئی گاڑی کیلئے ایک برا آغاز اور اس کی مارکیٹنگ پر منفی اثراات کا حامل تھا تاہم 4 سال بعد جب کمپنی نے اس ٹرک کی سپلائی شروع کی تو وہ مسئلہ حل ہو گیا۔لیکن اس حوالے سے شکوک و شہبات ابھی باقی ہیں کہ آیا ٹرک کا غیر معمولی ڈیزائن اس ٹرک کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوگا یا الٹا نقصان دہ ثابت ہوگا۔اس راکٹ نما اور بلٹ پروف اسٹیل مواد سے بنی گاڑی کے بارے میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی کی اب تک کی بہترین پروڈکٹ ثابت ہوسکتی ہے لیکن گزشتہ ماہ وال سٹریٹ کے تجزیہ کاروں سے بات کرتے ہوئے ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ بڑی تعداد میں اس گاڑی کی تیاری اور اس سے منافع کمانا ایک مشکل ٹاسک ثابت ہو سکتا ہے، اس کے لیے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور اسے اس قیمت پر بنانا ہوگا جو لوگ برداشت کر سکیں لیکن یہ ایک مشکل امر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 61 ہزار ڈالر کی مالیت کی اس گاڑی کی پیچیدہ مینوفیکچرنگ کے باعث اس کی لاگت میں اتنی بڑھی ہے۔ مسک نے کہا کہ ہم نے یہ گاڑی بناکر اپنی قبر خود کھود لی، پک اپ ٹرک امریکا میں فروخت ہونے والی سب سے مشہور گاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں روایتی سیڈان (4 دروازوں اور ڈکی والی) گاٖڑیوں کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث کچھ کار سازوں نے سیڈان کو ملک کے لیے بنانا بند کر دیا ہے لیکن ٹیسلا کی یہ پروڈکٹ ایک مشکل وقت میں مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے اور شیڈول سے 2 سال پیچھے بھی ہے کیونکہ شرح سود میں ریکارڈ اضافے نے لوگوں کی قوت خرید بیحد متاثر کی ہے۔ایلون مسک مطابق کمپنی کے پاس سائبر ٹرک کے لیے 10 لاکھ آرڈرز ہیں لیکن یہ سوال الگ ہے کہ ان میں سے فروخت کتنے ہیں، سائبر ٹرک کے 2019 کے نامناسب لانچ ایونٹ کے بعد سے حریف کمپنیوں نے اپنے الیکٹرک ٹرک کی پیشکشیں شروع کر دی تھیں، ایس اینڈ پی گلوبل موبلٹی کی ایک ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اسٹیفنی برنلی نے پیشگوئی کی کہ سائبرٹرک مارکیٹ میں اتنا کامیاب ثابت نہیں ہوگا۔پہلی ڈیلیوری کا جشن منانے کے لیے آسٹن، ٹیکساس میں ایک تقریب میں، ٹیسلا کمپنی نے ٹرک کی کھڑکیوں پر ایک اور ٹیسٹ کرتے ہوئے اس پر بھاری شئے پھینکی لیکن 2019 کی طرح اس مرتبہ کھڑکیاں نہیں ٹوٹیں، یہ ایک ناقابل یقین حد تک مفید ٹرک ہے اور یہ واقعی سڑکوں پر ایک تبدیلی لائے گا۔فی الوقت اس گاڑی کے خریداروں کو انتظار کا سامنا ہے ایک روز کے دوران 10 ہی ٹرک خریداروں کے حوالے کیے گئے۔ایلون مسک نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ کمپنی سنہ 2025 تک اس قابل ہوگی کہ ہر سال 250,000 سائبر ٹرک تیار کرسکے۔

Back to top button