ٹیکساس کے جنگلات میں آگ 10لاکھ ایکڑرقبے پرپھیل گئی

امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگنے والی آگ 10لاکھ ایکڑ رقبے پرپھیل گئی ۔
ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں اسموک ہاؤس کریک فائر بےقابو ہوگئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق آگ کے باعث حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی اور بیشتر گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ آگ کی وجہ سے مزید گھروں، مویشیوں اور چراگاہوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
