ٹی ایل پی احتجاج: پنجاب ، راولپنڈی میں اہم شاہرائیں بند،گرفتاریاں

کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد میں لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پنجاب اور راولپنڈی میں اہم شاہرائیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تنظیم کے ایک ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے درجنوں فورتھ شیڈولرز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ لاہور سے کالعدم تنظیم کے کم از کم 40 رہنماؤں و کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لاہور میں ملتان روڈ پر مسجد رحمۃ اللعالمین کے باہر کالعدم جماعت کے کارکنان و دوسرے درجے کی قیادت سراپا احتجاج ہے ، جمعرات کو مشتعل کارکنان کے گروپ نے ملتان روڈ اورنج لائن ٹرین سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ تعلیمی ادارے کی بس چھینتے ہوئے ، دو پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گایا۔
