ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل کر لیا ہے جبکہ بابر اعظم نامزدگیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے پلیئرز آف دی ایئر کی نام زدگیوں کا اعلان کیا۔
سال کے بہترین کھلاڑی کے چناؤ کے لیے نامزد 4 کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا۔
پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش کے نام بھی شامل ہیں۔

Back to top button