انگلینڈ میں گلہری بے قابو، 18 افراد زخمی کر دیئے
انگلینڈ کے قصبے فلنٹ شائر میں ایک گلہری نے بے قابو ہوتے ہوئے 18 لوگوں کو زخمی کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
بے ضرر جانورسمجھی جانے والی گلہری کی دہشت نے ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں لوگوں کوگھروں میں محصورہونے پر مجبور کر دیا۔
گلہری نے لوگوں کے گھروں، باغیچوں اور پچھلے حصوں میں گھس کر بچوں اورپالتوجانوروں پربھی حملے کئے، حکام نے گلہری کے پکڑے جانے تک لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ۔
2 دن کی مسلسل کوششوں کے بعد خطرناک گلہری کو پکڑ کرپنجرے میں قید کیا گیا اورجانوروں کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔
