اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کا بل منظور
وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کے ساتھ حکومتی قرضوں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس قانون کو اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اسے منظوری دیتے ہوئے قانون کی شکل دے دی گئی۔
یہ قانون شرح نمو کے بجائے مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دیتی ہے کیونکہ جولائی 2019 کو پاکستان نے جس آئی ایم ایف پروگرام پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
پروگرام کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کے حوالے سے 39ماہ کے لیے 6ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی، توسیعی فنڈ سہولت کی ایک ارب ڈالر کی قسط کی راہ ہموار ہوگی۔
اس معاہدے کی منظوری کا دارومدار عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
