شاہین آفریدی کی محمد یوسف سے بدتمیزی کا انکشاف

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی دورہ انگلینڈ کے دوران کوچ محمد یوسف سے بدتمیزی کا انکشاف سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینجمنٹ کے بعد کھلاڑیوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔ لندن میں پریکٹس سیشن کے دوران کوچ محمد یوسف سے بدتمیزی کرنے پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیاگیا۔ شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے قومی سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کےلئے بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مزید دو سے تین کھلاڑیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
لندن میں پریکٹس سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے بار بار نو بال کرنے کی نشاندہی پر کوچ محمد یوسف سے نامناسب رویہ اختیار کیا تھابعد میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے روئیے پر محمد یوسف سے معافی مانگ لی تھی۔
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا۔ جس کے لیے پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایات جاری کر دیں۔
