ٹی20 ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جیت کے بعد ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ سیریز جیتنے کا حقدار تھا، بھارتی بولرز بہت متاثر کن بالنگ کی۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقینی طور پر اکتوبر میں شیڈول آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کے فیورٹ میں سے ایک ہوں گے
