پاکستانیوں کی بیرون ممالک غیرقانونی منتقلی میں ایف آئی اے ملوث

حکمران جماعت کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی بیرون ممالک غیرقانونی منتقلی میں ایف آئی اے کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

سابق معاون خصوصی نے روزگار کیلئے پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کے عمل کو پرائیوٹائز کرنے کی تجویز دی ہے۔

تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں مقررین کا بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی دینے اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

زلفی بخاری نے کہا ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا، موجودہ حکومت نے پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بجھوانے کو بائیومیٹرک سے مشروط کیا اور کمیونٹی ویلفیئرز اتاشیز کی تعداد کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بیرون ملک مشن کی ذمہ داری ہے وہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔

کانفرنس میں تارکین وطن کی محفوظ واپسی، قوانین، پالیسیوں، محفوظ ہجرت کے منصوبے اور قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آرا میں پیش کیے۔

Back to top button