پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی اور عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021 کے مقابلے میں 8.8 فیصد سے کم کر کے 8.6فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2021میں بھارت کی معاشی شرح نمو 10 فیصد سے کم ہو کر9.7فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
