کرونا کے 370 نئے کیس ، 4 افراد جاں بحق
کرونا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 609 ٹیسٹ کیے گئے ، 370 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔
مہلک وائرس سے گزشتہ روز بھی مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد رہی، اس کے علاوہ 706 مریضوں کی حالت تشویشناک رہی۔
