یو اے ای کی امریکا سے F-35 طیاروں کی خریداری معطل

یو اے ای نے امریکا سے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ نامعلوم وجوہات کے باعث معطل کر دیا ہے ۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ F-35 طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات معطل کرنے کے بارے میں امریکا کوبتا دیا ہے۔

یہ فیصلہ تکنیکی اور آپریشنل پابندیوں سمیت دیگرپہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

سیکورٹی امور پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اوراس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات بھی دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

Back to top button