پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی میں افغان طالبان ثالث
ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر ہے ہیں ، اس بات کا اعلان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ک جانب سے کیا گیا ہے ۔
امیر خان متقی نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ امن کا قیام اور جنگ کا خاتمہ سب کے فائدے میں ہے ، ان کی حکومت کا کردار ثالث کا ہے ، اس لیے کسی فریق کی طرف جھکاؤ ظاہر کرنا مناسب نہیں ۔خطے میں کسی قوت کو اجازت نہیں کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف اُبھارے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے ، چند روز قبل فواد چودھری نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مکمل فائر بندی پر اتفاق ہو گیا۔
