معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ڈیڑھ سال سے اداکار علیل اور شدید بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں‌ زیر علاج تھے۔

مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل چودہ نومبر کو بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ، سہیل اصغر پاکستانی سٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کیریئر شروع کیا۔

معروف اداکار سہیل اصغر کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Back to top button