عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران خاتون مداح سٹیج پرچڑھ گئی

کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی لینے کیلیے کئی فٹ اونچے سٹیج پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سپورٹس کلب میں ہونے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے کچھ دیر کے لیے محفل کا ماحول بدل دیا۔
کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کئی فٹ اونچے اچانک اسٹیج پر پہنچ گئیں اور عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرنے لگیں جبکہ گلوکار اس وقت اپنی پرفارمنس میں مصروف تھے، تاہم انہوں نے صورتحال کو خوشگوار انداز میں سنبھالتے ہوئے مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
واقعہ اس وقت مختلف رخ اختیار کر گیا جب خاتون مداح پہلی تصویر لینے کے بعد بھی اسٹیج سے نیچے نہ اتریں اور مزید سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتی رہیں۔
