کرونا سے مزید 11 افراد جاں بحق
مہلک کرونا وائرس نے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد کی جان لے لی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 33 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 231 افراد میں وائرس پانے کی تصدیق ہوئی۔
مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ، اس کے علاوہ 1119 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
