بھارتی سکھ یاتریوں کیلئے 3 ہزار ویزے جاری

پاکستانی ہائی کمیشن نے ملک میں 17 سے 26 نومبر تک گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ننکانہ صاحب میں گوردوارا جنم آستھان اور کرتارپور میں گوردوارا دربار صاحب سمیت مختلف گوردوارے جائیں۔

مذہبی مقامات کے دوروں کے لیے سکھ یاتریوں کو یہ ویزے 1974 کے پاکستان بھارت پروٹوکولز کے تحت جاری کیے گئے ۔بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری بھی گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرینگے۔

عمران خان نے سکھ یاتریوں سہولت فراہم کرنے کے لیے نومبر 2019 میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویزا فری کرتارپور صاحب کوریڈور کے تاریخی افتتاح سمیت متعدد اقدامات اٹھائے۔نیا تعمیر شدہ گوردوارا کرتارپور صاحب کمپلیکس پاکستان کے عوام اور اس کی قیادت کی طرف سے بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ قرار دیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ مذہب کے بانی کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ، پاکستان آنیوالے زائرین کے لیے روحانی طور پر فائدہ مند یاترا کی خواہش بھی ظاہر کی۔پاکستان میں مذہبی مقامات کی یاترا کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

Back to top button