پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا انسداد کرونا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کرونا کے لئے 20 لاکھ ڈالرکی امداد کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی اموراسلام آباد میں ہوئی۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امورنوراحمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کرونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کرونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کرونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button