پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کرسکتا ہے

امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان کو جوہری ہتھیاروں‌ کی حفاظت کے حوالے سے اہل ملک قرار دے دیا ہے ، رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کو بھی پسپا کر سکتا ہے۔بروکنگز کی رپورٹ "پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا اذیت ناک مسئلہ” میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے پاکستان میں دہشتگردوں کو حوصلہ دیا ، ملک میں دہشتگرد سرگرمیاں کے دوبارہ آغاز کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ دہشتگرد اسلام آباد پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں‌، اس کی کوشش کرنا یقیناً کامیاب ہونے جیسا نہیں ہے ، اگر تاریخ قابل اعتبار ہے تو پاکستان کی پیشہ ورانہ فوج یقینی طور پر جواب دے گی اور وقت آنے پر شاید کامیاب بھی ہو جائے۔امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں‌ الرٹ کیا گیا کہ اگر شورش دوبارہ پیدا ہوئی تو پاکستان ایک مرتبہ پھر سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں‌ پاکستان متعدد مرتبہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور خطے میں ایٹمی تنازع کے خطرات سے آگاہ کرچکا ہے۔رپورٹ میں کشمیر کے تنازع کا ذکر نہیں لیکن یہ بتایا گیا کہ جب پاکستان مسائل سے دوچار ہوتا ہے تو بھارت میں بھی اس سے متاثر ہوتا ہے۔

حالیہ پیشرفت نے پاکستان میں ’دہشت گرد حکومت‘ کے امکان کو بڑھا دیا ہے ، ’ خوف سے لے کر ایک اسٹریٹجک چیلنج تک جسے کوئی امریکی صدر نظر انداز نہیں کر سکتا ۔ سیاسی اور عسکری رہنماؤں نے امریکا کو دہانی کرائی ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ملک عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے وہ بہت مضبوط ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ دہشت گرد گروہوں کو بہت قریب سے جانتے ہیں۔پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان ہو، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ، تحریک لبیک، (وہ) ہماری مسلسل نگرانی میں ہیں۔اس یقین دہانی کے باوجود رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں فکرمند ہے۔

Back to top button