پاکستان میں کرونا سے مزید 46 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ملک بھر میں کرونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Back to top button