نوازالدین صدیقی کی بیوی نے خلع واپس لے لی


بولی وڈ ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کو کرونا کی وبا کے دوران اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس کے بعد انہوں نے شوہر سے خلع لینے کا کیس واپس لے لیا اور نواز نے بھی انہیں معاف کر دیا ہے ۔ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے مئی 2019 میں شوہر پر جاسوسی، تشدد اور نان نفقہ کے اخراجات ادا کرنے جیسے الزامات کی بنیاد پر خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں کرونا کی وبا نے اپنی غلطی کا احساس دلایا اور انہوں نے بچوں کی خاطر دوبارہ نوازالدین کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خلع دائر کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے ان پر کوئی الزامات نہیں لگائے تھے، تاہم بعد ازاں میڈیا میں ان کے حوالے سے کئی طرح کی خبریں آئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں بلیک میل بھی کرتے رہے۔ اس سے قبل بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ نوازالدین صدیقی نے بیوی پر شک کرتے ہوئے نجی جاسوسوں سے ان کی جاسوسی کروائی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق طلاق کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد جلد ہی دونوں بچوں سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جائیں گے، جہاں ان کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ اس حوالے سے عالیہ صدیقی نے تصدیق کی کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ طلاق کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ دبئی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے دبئی کے اسکول میں داخل ہیں اور اب تک ان کی پڑھائی آن لائن چل رہی تھی مگر اب ان کے دونوں بچے آن لائن تعلیم سے بور ہوگئے اور وہ کلاسز اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں۔ عالیہ صدیقی کے مطابق وہ بچوں اور شوہر سمیت دبئی جا رہی ہیں اور انہوں نے اولاد کی خاطر دوبارہ شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ عالیہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا تھا کہ انہیں کرونا ہوا تو نواز الدین صدیقی نے بچوں کی انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے دیکھ بھال کی، جس کے بعد انہیں ان کے شوہر کا نیا روپ دیکھنے کو ملا اور انہیں احساس ہوا کہ اولاد کی خاطر انہیں دوبارہ زندگی گزارنی چاہیے۔ اب عالیہ صدیقی نے شوہر سے خلع لینے کی درخواست واپس لے لی ہے، جس پر اداکار سمیت دیگر شخصیات نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ اہلیہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر نوازالدین صدیقی نے میڈیا کے سامنے کھل کر باتوں کا اظہار نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے بیوی کی جانب سے تشدد، بلیک میل اور نان نفقہ نہ دینے کا الزامات کو مسترد کیا تھا۔ نواز صدیقی کے مطابق وہ اپنی ذاتی زندگی اور بچوں کی ماں کے حوالے سے میڈیا میں کوئی سنسنی باتیں نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے مئی 2019 میں خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ رہے کہ دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کے درمیان 2015 کے بعد اختلافات کی خبریں آنے لگی تھیں، تاہم 2017 کے بعد ایسی خبروں میں تیزی آگئی اور 2019 میں عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا مگر مئی اب انہوں نے خلع کا کیس واپس لے لیا ہے۔

Back to top button